More Search Options
More Search Options
More Search Options
More Search Options
We found 0 results. View results
Your search results

Selecting and Hiring a Contractor or Architect in Pakistan

Posted by propertyonline.pk on 28 November 2020
0

Selecting and Hiring a Contractor or Architect in Pakistan

ٹھیکیدار ہائر کرنا کیوں ضروری ہے۔

ہمارے ایک عموما ایک سوچ پائی جاتی ہے کہ ٹھیکیدار تو لوٹتے ہیں اور جتنا ہوسکے ٹھیکیداد ہائر کرنے کے بجائے کام خود کرنا چاہیئے۔
اس سلسلے میں پہلی بات تو یہ ہے کہ ہر شعبے میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں اور ٹھیکیداری میں بھی ہیں لیکن سب کو ایک ہی نظر سے دیکھنا انتہائی نامناسب کام ہے۔ (اچھا بلڈنگ ٹھیکیدار ہائر کرنے کا آسان طریقہ ہے کہ آپ اپنے علاقے میں موجود کم از ہم چار پانچ ٹھیکیدار صاحبان سے اپنا کام بتا کر ریٹس لیں اور پھر جو مناسب لگے اسے کہیں جناب آپ نے آج تک جو کوئی پراجیکٹ کیا ہے اسکا وزٹ کرادیں، انکا کیا کام دیکھ کر آپکو کافی حد تک انکے کام کے معیار کت بابت معلوم ہوجائیگا اور ہوسکے تو اس پراجیکٹ کے مالک سے بھی ملیے اور پوچھیں کہ آپکے ٹھیکیدار صاحب پیسوں کے لین دین اور دیگر معاملات میں کیسے ہیں اب اگر ان ٹھیکیدار صاحب نے پراجیکٹ مالک کو بنا تنگ کیے اچھا کام کیا ہوگا تو مالک خود انکی تعریف کریں گے، یہاں یہ بات ہرگز مت بھولیے گا کہ ضروری نہیں کہ جو بلڈنگ ٹھیکیدار سستا ہوگا وہی اچھا ہوگا)
بلڈنگ کنسٹرکشن کرواتے وقت ٹھیکیدار ہائر کر لیا جائے تو بہت سے مسائل، سردردی اور وقت کے قیاع سے بچا جا سکتا ہے جبکہ ٹھیکیدار سے کام کروانے کی صورت میں کام کا معیار بھی بہتر ہوجاتا ہے اور ٹھیکیدار آپ سے انہی چیزوں کے ہی پیسے چارج کرتا ہے جو اسکا حق ہے ۔
عام کلائنٹ کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ آپ نے کبھی کبھار یا زندگی میں فقط ایک بار گھر بنانا ہے جبکہ ٹھیکیدار صاحب یہ کام روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں لہذا وہ آپ سے بہتر جانتے ہیں کہ کام کاج میں موجود تکنیکی مسائل کو کیسے حل کرنا ہے، مختلف شعبوں کی لیبر سے کیسے کام لینا ہے، کونسے شعبے کے لوگ کہاں سے ملیں گے جو مناسب پیسوں میں معیاری کام کرتے ہوں، نیز یاد رکھیئے ایک چھوٹا سا گھر بنانے کے لیے بھی بلڈنگ ٹھکیدار کے پاس اپنی ذاتی پچاس ہزار روپے کے مختلف اوزار و چیزیں ہوتی ہیں (مثلا، بیلچے، کڑاہیاں، پھٹے، بانس، ریڑھیاں وغیرہ)۔
اب ایک آدمی جس کا بلڈنگ کنسٹرکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اسے یہ بھی نہیں پتہ کہ ایک کمرہ گنیا کیسے کیا جاتا ہے، شٹرنگ، سریے، چنائی، پلستر وغیرہ کے کاموں میں کیا کیا باریکیاں ہوتی ہیں وہ کیسے معیاری کام کروا سکے گا ؟
اور بلڈنگ کنسٹرکشن میں موجود مختلف چھوٹے ٹھیکیداروں اور مستری مزدوروں کو کیسے سنبھال سکے گا ؟
اب اگر یہ کام ایک عام آدمی کے بس کی بات ہوتے یا اتنے ہی آسان ہوتے تو جناب پوری دنیا میں کوئی بلڈنگ ٹھیکیدار سرے سے موجود ہی نہیں ہوتا لہذا جس کا کام اسی کو ساجھے تو جب بھی آپ بلڈنگ کنسٹرکشن تو ٹھیکیدار ضرور ہائر کریں، کہیں ایسا نہ ہو کے تھوڑے پیسے بچانے کے چکر میں آپ ڈبل خرچہ بھی کرلیں اور کام بھی انتہائی غیر معیاری ہو۔

 

Credits: Safdar N Sons Associates and Builders 

Other Important Articles by same Auther:

Estimation of materials in Brick Work

Under Ground Water Tank Construction

House Construction Cost Estimation

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Compare Listings