Your search results

Difference between Load bearing Structure & Framed Structure

Posted by propertyonline.pk on 26 September 2019
0

Difference between Load bearing Structure & Framed Structure

لوڈ بیرنگ اور فریم اسٹرکچر بلڈنگ کی تعریف اور ان میں موجود فرق۔


لوڈ بیرنگ اس بلڈنگ کو کہا جاتا ہے جس میں سادہ طور پر دیواریں کھڑی کرکے ان پر چھت ڈال دی جاتی ہے اس قسم کی بلڈنگ میں کالمز اور بیم وغیرہ کا استعمال نہیں ہوتا جس سے اس بلڈنگ کی “کنسٹرکشن کاسٹ” کم ہوجاتی ہے، لوڈ بیرنگ عمارت آگے کئی قسم کی ہے مثلا سالڈ بلاک کی دیواروں پر چھت ڈالنا، ہالو بلاک کی دیواروں پر چھت ڈالنا، ساڑھے چار انچ موٹی جسے سنگل اینٹ کی دیوار بھی کہا جاتا ہے ان سے دیواریں کھڑی کرکے اوپر چھت ڈال دینا اور نو انچ موٹی دیواروں پر چھت ڈال دینا۔
فریم اسٹرکچر بلڈنگ کہا جاتا ہے ان تعمیرات کو جن میں پہلے کھدائیاں کرکے کالم/پلر کھڑے کیے جاتے ہیں، بعد ازاں ان پر پلنتھ بیم (اگر رافٹ ہوئی ہو تو پلنتھ بیم نہیں ڈالا جاتا) بنا کر اوپر لے جاتے ہیں اور چھت کے ساتھ پھر لٹک والا بیم دے کر اوپر چھت ڈال دی جاتی ہے۔

مذکورہ دونوں فریم اسٹرکچر اور لوڈ بیرنگ میں سے ہر لحاظ سے فریم اسٹرکچر بلڈنگ زیادہ مضبوط، زیادہ پائیدار، اور زیادہ آسانی سے بن جاتی ہے لیکن یہ خرچے کے معاملے میں لوڈ بیرنگ بلڈنگ سے خاصی مہنگی ہوتی ہے لیکن اس میں فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایک تو مضبوط ہے، اس بلڈنگ کی عمر زیادہ یے اور ساتھ ہی ساتھ آپ جب چاہیں اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق دیواریں نکال کر کمرے بڑے چھوٹے کرلیں یا پورے گھر کا لے آئوٹ ہی بدل دیں (پاکستان میں عموما فریم اسٹرکچر بلڈنگ کا یہ فائدہ نہیں اٹھایا جاتا)۔
انشاء اللہ اگلی تحریر میں اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ کہاں لوڈ بیرنگ اور کہاں فریم اسٹرکچر بلڈنگ بنانی چاہیئے تاکہ کلائنٹ کی ضرورت کے مطابق ہی انکا خرچا ہو، یہ نا ہو کے بلاء ضرورت بے تکے انداز میں کالمز بیمز دے کر بلڈنگ کاسٹ بڑھا دی جائے۔

For information about underground water tank, read our article: U/G Water Tank

For more information read next article: Estimation of materials in Brick Work

Credits: Safdar N Sons Associates and Builders 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Compare Listings