Your search results

ماربل کے لگاتے وقت کی جانے والی احتیاطیں

Posted by propertyonline.pk on 27 May 2014
0

Marble Floor Design and Construction in Pakistan

ماربل کے لگاتے وقت کی جانے والی احتیاطیں۔
اکثر لوگوں نے ہمیں رابطہ کیا اور کہا کہ انکے گھر میں لگا ماربل کھڑکنے لگا ہے، ہماری ٹیکنیکل زبان میں اس ںقص کو ماربل کا بول جانا کہتے ہیں۔
اس نقص کی وجہ کوالٹی کا برا ہونا نہیں بلکہ ماربل لگاتے وقت مستری کی جانب سے کی جانے والی تھوڑی سی بے احتیاطی سے یہ مسئلہ درپیش آتا ہے۔
کنکریٹ والی چھت پر ماربل ہرگز نہ لگائیں بلکہ پہلے اس پر PCC یا کچا ضرور کرلیں،
ماربل لگانے سے پہلے اس فرش کو اچھی طرح صاف کریں کوئی کچرا، مٹی یا ریت وغیرہ مت رہنے دیں،
فرش کو اچھی طرح پانی لگا کر گیلا کرلیں۔
اب فرش پر سوکھے سیمنٹ کا چھڑکائو کریں یا نیرو (پانی میں سیمنٹ گھلا ہوتا ہے),
مسالے (رہت اور سیمنٹ) میں ریت صاف ہونی چاہیئے زیادہ کچا ہا پتھر نہ ہوں۔
فرش پر مسالہ ںچائیں اور اسے برابر کرکے ماربل کو اس پر پریس کرلیں (یہیں سب سے بڑی غلطی کی جاتی ہے کہ مستردمی زیادہ پراگریس لینے کے لیے یا اپنی ناہلی سے مسالے پر ڈائریکٹر نیرو ڈال کر ماربل لگا دیتا ہے)، مسالے پر مارںل پریس کرنے کے بعد دوبارہ اسے اٹھائیں اور مسالے پر نیرو ڈالی کر کرنڈی (مستری کا اوزار) سے اس مسالے میں دوبارہ لائنیں سی لگائیں، اور پھر ماربل فکس کردیں۔
مساکے پر نیرو ڈال کر ماربل فکس کردینے سے مسالے میں خلاء VOIDS رہ جاتے ہیں اور ایک وقت آنے پر ان وائڈز کی وجہ سے ماربل کھڑک جاتا ہے، جبکہ پہلے ماربل سے مساکے کو پریس کرنے اور اس میں لکیریں ڈالنے سے یہ وائڈز ختم ہوجاتے ہیں۔
ماربل لگانے کے ساتھ ساتھ ہی مستری گیلا فوم پاس رکھے اور ساتھ ساتھ لگا ہوا ماربل صاف کرتا جائے، اور شام کو چھٹی کرنے سے پہکے دن بھر میں جتنا بھی ماربل لگا ہو اس میں مرمت (دو ماربل کے پیسز کے درمیان درزیں بھرنا) لگا کر جائے، مرمت کے لیے جہاں کالے رنگ کا ماربل یا پٹی ہو وہاں اسی رنگ کی مرمت اور سفید ماربل کے لیے سفید سیمنٹ پانی میں گھول کر وائپر کی مدد سے اچھی طرح فرش پر بچھا دیں۔
مستری حضرات یہ طریقہ اس لیے نہیں اپناتے کیونکہ اس طریقے سے انکی پراگریس نہیں نکلتی، وقت زیادہ لگتا ہے، صفدر اینڈ سنز کنسٹرکشنز نے اپنے 35 سالہ کیرئیر کے دوران کسی بھی پراجیکٹ پر ماربل ٹھیکے پر نہیں لگوائی بلکہ ہمیشہ ماربل کا کام دیہاڑی پر کروایا جاتا ہے، تاکہ کام کرنے والے کاریگر کی توجہ کام پر ہو پراگریس نکالنے پر نہیں

 

Credits: Safdar N Sons Associates and Builders 

Other Important Articles by same Auther:

Estimation of materials in Brick Work

Under Ground Water Tank Construction

House Construction Cost Estimation

How to Calculate Weight of Steel

Types & Prices of Door Frames in Pakistan

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Compare Listings